0
Thursday 4 Jun 2015 12:17

امریکا میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے 2 مسلمان جاں بحق

امریکا میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے 2 مسلمان جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ لاس اینجلس میں پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کر کے 2 مسلمانوں کو قتل کر دیا۔ پہلا واقعہ شہر بوسٹن میں پیش آیا جہاں امریکی پولیس کی اطلاع کے مطابق انسداد دہشت گردی کے مقدمے میں 24گھنٹوں سے زیر نگرانی24 سالہ اسامہ رحیم کو پولیس اہلکاروں نے اس وقت گولی مار کر قتل کردیا جب اس نے اہلکاروں پر ایک بڑی چھری کے ساتھ حملہ کیا۔ پولیس کمشنر ولیم بی ایونز کا کہنا ہے کہ وہ شخص دہشت گردی سے متعلق کچھ معلومات کے حوالے سے مشکوک تھا لیکن اس کی گرفتاری کے وارنٹ نہیں تھے۔ مقتول اسامہ کے بھائی اور مذہبی رہنما ابراہیم رحیم کا کہنا ہے کہ اس کے بھائی کو اس وقت گولی ماری گئی جب وہ کام پر جانے کیلیے بس کا انتظار کر رہا تھا۔ دوسرا واقعہ شہر لانگ بیچ میں پیش آیا جہاں پولیس نے فائرنگ کر کے 20 سالہ فراس مراد کو قتل کر دیا۔ 

بوسٹن پولیس اور ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ مشتبہ دہشت گرد کی گزشتہ 24 گھنٹے سے نگرانی کی جا رہی تھی۔ لیکن، اسے سمجھ نہیں آرہا تھا کہ اس کی کیوں نگرانی کی جا رہی ہے۔ پولیس کو اب تک اس مشتبہ شخص کی شناخت نہیں معلوم ہوسکی۔ لیکن، ’بوسٹن گلوبل نیوزپیر‘ اور کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (کیئر) کا کہنا ہے کہ ان کا نام اسامہ رحیم تھا۔ پولیس کے مطابق، اہل کار جب رحیم کے پاس سوالات کے لئے پہنچا تو اس وقت اس نے بندوق نہیں نکالی تھی اور صرف اس وقت گولی چلائی جب ملزم کے ہاتھوں سے چھری گرانے کا کوئی اور راستہ باقی نہیں رہا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس اہل کار نے اسے مسلح اور خطرناک شخص تصور کیا۔ جبکہ ایف بی آئی کے مطابق، تحقیقات جاری ہے اور اس بات کا جائزہ لیا جا رہا ہے آیا گولی چلانا درست تھا۔

خبر کا کوڈ : 464880
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش