0
Thursday 4 Jun 2015 15:26

کراچی میں ٹریفک پولیس کا خواتین میں مفت ہیلمٹ تقسیم کرنیکا اعلان

کراچی میں ٹریفک پولیس کا خواتین میں مفت ہیلمٹ تقسیم کرنیکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ٹریفک پولیس نے خواتین میں مفت ہیلمٹ تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد خواتین کو ہیلمٹ کی اہمیت و استعمال کی جانب مائل کرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خواتین میں مفت ہیلمٹ کی تقسیم کیلئے آئندہ ہفتے تمام اضلاع میں کیمپ قائم کئے جائیں گے۔ 9 جون سے موٹر سائیکل پر سفر کرنے والے شہریوں کو ہیلمٹ پہننے کی پابندی پر عمل درآمد کرایا جائے گا۔ ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مفت ہیلمٹ کی تقسیم سے خواتین کو سفر کے دوران ہیلمٹ پہننے کیلئے رضا مند اور ہیلمٹ کے استعمال کے رجحان میں اضافے کیا جا سکے گا۔ ٹریفک پولیس حکام نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر ہیلمٹ پہن کر دہشت گردی کے ممکنہ خدشہ کو مدنظر رکھتے ہوئے مخصوص ڈیزائن کے ہیلمٹ تیار کرانے کی بھی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ ایسے ہیلمٹ مارکیٹ میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں، جس سے موٹر سائیکل چلانے والے شخص اور اس کے پیچھے بیٹھے شخص کا چہرہ واضح دکھائی دے۔ 9 جون سے ہیلمٹ نہ پہننے والوں کا چالان کیا جائے، گا اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 464906
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش