QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم قم کیجانب سے امام خمینیؒ کی برسی کے پروگرام کا اعلان

امام خمینیؒ کی یاد اور انکے افکار و نظریات کے بارے میں آگاہی اور محبت دراصل اسلام حقیقی سے آگاہی اور محبت ہے

4 Jun 2015 19:30

اسلام ٹائمز: شعبہ قم کے آفس سیکرٹری کا کہنا تھا کہ عصرِ حاضر میں اسلامِ حقیقی کی شناخت حضرت امام خمینیؒ کی صحیح شناخت سے ہی ممکن ہے، لہذا اس نشست کا مقصد حضرت امام خمینیؒ کے افکار و نظریات کے بارے میں آگاہی اور شعور کو عام کرنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے آفس سیکرٹری مختار مطہری نے بتایا ہے کہ حضرت امام خمینیؓ کی برسی کی مناسبت سے ایم ڈبلیو ایم قم کے دفتر میں 5 جون جمعۃ المبارک کو 6 بجے بعد از ظہر ایک نشست کا انتظام کیا گیا ہے، برسی کے پروگرام کا عنوان “صدور انقلاب کے خدو خال” ہے، اس اہم نشست سے استادِ حوزہ آیت اللہ غلام عباس رئیسی خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عصرِ حاضر میں اسلامِ حقیقی کی شناخت حضرت امام خمینیؒ کی صحیح شناخت سے ہی ممکن ہے، لہذا اس نشست کا مقصد حضرت امام خمینیؒ کے افکار و نظریات کے بارے میں آگاہی اور شعور کو عام کرنا ہے۔ انہوں نے تمام اردو زبان اہلیانِ قم سے اس پروگرام میں شرکت کرنے کی اپیل بھی کی اور کہا کہ امام خمینیؒ کی یاد اور ان کے افکار و نظریات کے بارے میں آگاہی اور محبت دراصل اسلام حقیقی سے آگاہی اور محبت ہے۔


خبر کا کوڈ: 464923

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/464923/ایم-ڈبلیو-قم-کیجانب-سے-امام-خمینی-کی-برسی-کے-پروگرام-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org