QR CodeQR Code

سید روح اللہ خمینی (رہ) انسان کا نہیں ایک فکر کا نام ہے جو فکر حسینیؑ سے متصل ہے، سیدہ سدرہ نقوی

4 Jun 2015 22:00

صحافی : ذیشان صادقی

اسلام ٹائمز: امام خمینی کی 26ویں برسی پر فیصل آباد سے جاری اپنے بیان میں جے ایس او طالبات کی مرکزی آرگنائزر کا کہنا تھا کہ فکر امام (رہ) ہمیں ظالم کیخلاف مزاحمت اور مظلوم کی حمایت کی دعوت دیتی ہے، پس آج کے دن جے ایس او طالبات پاکستان ہر باطل فکر کو مسترد کرکے فکر خمینی پہ عمل پیرا ہونے کا عہد کرتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے امام خمینی (رہ) کی چھبیسویں برسی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سید روح اللہ خمینی انسان کا نہیں ایک فکر کا نام ہے، ایسی فکر جو اذہان کو بیدار کرے، ایسی فکر جو انقلاب بپا کرے، یہ ایسی فکر ہے جو فکر حسینیؑ سے متصل ہے۔ خمینی فکر ہر صیہونی، داعشی، طالبانی فکر کو مسترد کرتی ہے، گویا حسینی فکر یزیدی فکر کو مسترد کرے۔ آج اس دور میں جبکہ ہر طرف ظلم و بربریت ہے، کہیں امن و امان نظر نہیں آتا، ہمیں حسینیؑ فکر کی ترویج کرنا ہوگی۔ فکر امام خمینی (رہ) ہمیں ظالم کے خلاف مزاحمت اور مظلوم کی حمایت کی دعوت دیتی ہے، پس آج کے دن جے ایس او طالبات پاکستان ہر باطل فکر کو مسترد کرکے فکر خمینی پہ عمل پیرا ہونے کا عہد کرتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 464937

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/464937/سید-روح-اللہ-خمینی-رہ-انسان-کا-نہیں-ایک-فکر-نام-ہے-جو-حسینی-سے-متصل-سیدہ-سدرہ-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org