0
Thursday 4 Jun 2015 22:31

کشمیر پر جراتمندانہ موقف، آرمی چیف نے قومی امنگوں کی ترجمانی کی ہے، اعجاز ہاشمی

کشمیر پر جراتمندانہ موقف، آرمی چیف نے قومی امنگوں کی ترجمانی کی ہے، اعجاز ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ کشمیر پر جرائتمندانہ موقف کا اعادہ کر کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے قومی امنگوں کی ترجمانی کی اور بہادر سپہ سالا ہونے کا ثبوت پیش کیا ہے۔ جے یو پی کے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، جس پر پوری قوم کا اتفاق ہے مگر افسوس کہ بھارت کی ہٹ دھرمی اور اقوام متحدہ کی غفلت کے باعث ابھی تک کشمیریوں کو حق خود ارادیت نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو ہر صورت کشمیریوں پر سے تسلط ختم کر کے انہیں آزادی دینا ہو گی۔ تقسیم برصغیر سے اب تک کشمیری آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں اور یہ نوشتہ دیوار ہے کہ بھارت اب زیادہ دیر تک کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو دبا نہیں دبا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کی آمرانہ حکومت کے دوران مبہم پالیسی نے کشمیر کاز کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، بعدازاں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی حکومت نے بھی کشمیر کو سرد خانے میں ڈالے رکھا۔ کشمیر پر ٹھوس موقف اپنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے جے یو پی کے مرکزی صدر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرا کر کشمیریوں نے اپنی پاکستان سے محبت اور وابستگی کا اظہار کر دیا ہے، اب پاکستان بھی اپنے سفارتی تعلقات کو استعمال کرنے میں بزدلی کا مظاہر ہ نہ کرے۔
خبر کا کوڈ : 464942
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش