0
Thursday 4 Jun 2015 23:18

کالعدم تنظیم کے کمانڈر قلاتی مری کا ہتھیار پھینکنے کا اعلان

کالعدم تنظیم کے کمانڈر قلاتی مری کا ہتھیار پھینکنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کی کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر ولی محمد عرف حاجی قلاتی مری نے ہتھیار پھینکنے کا اعلان کردیا ہے۔ قلاتی مری نے یہ اعلان مری قبیلے کے سربراہ نواب جنگیز مری کی موجودگی میں نیوز کانفرنس میں کیا، قلاتی مری کا کہنا تھا کہ اس کا تعلق یو بی اے سے تھا اور وہ کوہلو، کاہان اور بارکھان کے علاقوں کا کمانڈر تھا، چالیس سال پہاڑوں میں دربدر ہونے کے بعد مجھے اصل حقیقت کا پتہ چلا، آج وہ پہاڑوں کو چھوڑ کر عام عزت دار پاکستانی کی زندگی گزارنے کا اعلان کرتا ہے۔ نواب جنگیز مری کا کہنا تھا کہ ہم نے ان کو سمجھایا، یہ سمجھ گئے، امید ہے باقی لوگ بھی سمجھ جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 464950
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش