QR CodeQR Code

تحفظ ختم نبوت کا لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

4 Jun 2015 23:26

اسلام ٹائمز:مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ آئین آزادی اظہار کی اجازت تو دیتا ہے لیکن حرمت رسول ﷺ کے خلاف کوئی گستاخی برداشت نہیں کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ غازی ممتاز حسین قادری کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور آئین کی دفعہ 295 سی کے خلاف کسی قسم کی سازش برداشت نہیں کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ تحفظ ختم نبوت فورم پاکستان شعبہ خواتین کے زیراہتمام لاہور پریس کلب کے باہر حرمت رسول ﷺ کی مناسبت سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر حرمت رسولﷺ کی مناسبت سے نعرے درج تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ آئین آزادی اظہار کی اجازت تو دیتا ہے لیکن حرمت رسول ﷺ کے خلاف کوئی گستاخی برداشت نہیں کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ غازی ممتاز حسین قادری کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور آئین کی دفعہ 295 سی کے خلاف کسی قسم کی سازش برداشت نہیں کی جائے گی، اس قانون میں ترمیم بھی برداشت نہیں کریں گے۔ مظاہرے کی شرکا حرمت رسول ﷺ پر جان بھی قربان ہے، غلامی رسول ﷺ میں موت بھی قبول ہے کے نعرے لگا رہی تھیں۔


خبر کا کوڈ: 464951

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/464951/تحفظ-ختم-نبوت-کا-لاہور-پریس-کلب-کے-باہر-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org