0
Friday 5 Jun 2015 02:05

حکومت کا رمضان میں سحر و افطار اور تراویح میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

حکومت کا رمضان میں سحر و افطار اور تراویح میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے رمضان میں سحر و افطار اور تراویح میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیکریٹری پانی و بجلی کہتے ہیں کہ بجلی کا شارٹ فال 5 سے 6 ہزار میگا واٹ تک ہے۔۔ اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی کا اجلاس سینیٹر اقبال ظفر جھگڑا کی صدارت میں ہوا،کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری پانی و بجلی یونس دھاگا نے کہا کہ کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 سے 6 ہزار میگا واٹ ہے، ان کا کہنا تھا کہ سحری کے اوقات میں اڑھائی بجے سے لے کر ساڑھے تین تک جبکہ تراویح کے لئے 7 بجے سے لے کر 11 بجے تک لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی، سیکریٹری پانی و بجلی نے مزید کہا کہ شہری علاقوں میں 6 گھنٹے اور دہیی علاقوں میں 8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 464975
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش