0
Friday 5 Jun 2015 10:52

حکومت سندھ کا کراچی میں گرین لائن بس منصوبے پر کام شروع کرنے کا فیصلہ

حکومت سندھ کا کراچی میں گرین لائن بس منصوبے پر کام شروع کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ نے کراچی کے شہریوں کے لیے سفر کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے گرین لائن بس منصوبے پر کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ منصوبہ وفاقی حکومت کی مالی معاونت سے مکمل کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے ماہ سے اگست سے کراچی کے شہریوں کے لیے گرین لائن بس منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم منصوبہ پر 16 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔ ناگن چورنگی تا ٹاور 20 کلومیٹر گرین لائن بس روٹ پر 100 جدید بسیں چلائی جائیں گی۔ منصوبے کے لیے سرجانی بس ڈپو کی زین حاصل کی جائے گی۔ گرین لائن بس منصوبہ گرومندر پر اورنج لائن پراجیکٹ سے منسلک ہوگا۔ گرین لائن منصوبے کے لیے بجلی کی ہائی ٹیشن لائنوں کی منتقلی اور دیگر رکاوٹوں کو ہٹانے کے لیے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے اور چیف سیکرٹری سندھ صدیق میمن نے گرین لائن بس منصوبے کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کرلیا ہے جبکہ وفاقی حکومت نے ریپڈ بس سروس ٹرانزٹ سسٹم منصوبے کے لیے صالح فاروقی کو پراجیکٹ ڈائریکٹر مقرر کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 464981
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش