0
Friday 5 Jun 2015 13:52

کراچی کو تقسیم کرنیکی سازش کی جا رہی ہے، خالد مقبول صدیقی

کراچی کو تقسیم کرنیکی سازش کی جا رہی ہے، خالد مقبول صدیقی
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کو گرفتار کر کے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے لئے گرفتاریاں کوئی نئی بات نہیں، لیکن جن کو دہشتگرد کہا جا رہا ہے، کیا ان پر دہشتگردی کے مقدمات ثابت ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں کو گرفتار کرکے ایم کیو ایم کو کمزور کرنے اور کراچی کو تقسیم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ عامر خان کو 90 روزہ ریمانڈ کے بعد مزید ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنا سراسر زیادتی اور آئین کے منافی ہے، کیا یہ دہشتگرد عامر خان کے گھر سے پکڑے گئے تھے، جو ان سے ابھی تک تفتیش کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 465021
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش