QR CodeQR Code

پاکستان برما کے مسلمانوں کا قتل عام بند کرائے، مظہر جعفری

9 Jun 2015 15:44

اسلام ٹائمز: مقامی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی سیکرٹری روابط کا کہنا تھا کہ برما میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کی خاموشی قابل مذمت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع چنیوٹ کے مقامی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی سیکرٹری روابط مظہر عباس جعفری نے کہا ہے کہ برما میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کی خاموشی قابل مذمت ہے۔ اجلاس سے خطاب مظہر جعفری نے کہا کہ برما میں مسلمانوں کے قتل عام پر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے نام نہاد علمبردار عالمی اداروں کی خاموشی قابل مذمت ہے، پاکستانی حکومت کو مصلحتوں اور مفادات سے بالاتر ہو کر اس ظلم کو رکوانے کے لیے موثر کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو متحد ہونے کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہ تھی لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام مسلم ممالک متحد ہو جائیں تاکہ دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کو غیر مسلموں کے مظالم سے نجات مل سکے۔


خبر کا کوڈ: 465031

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/465031/پاکستان-برما-کے-مسلمانوں-کا-قتل-عام-بند-کرائے-مظہر-جعفری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org