QR CodeQR Code

ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار 38 کارکنوں کو بے گناہ قرار دیدیا گیا

5 Jun 2015 15:57

اسلام ٹائمز: رینجرز نے عزیزآباد میں واقع متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار 56 میں سے 38 کارکنوں کو بے گناہ قرار دے کر رہا کر دیا ہے، اور اس حوالے سے اپنی رپورٹ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بھی جمع کرا دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ رینجرز نے نائن زیرو سے گرفتار ایم کیو ایم کے 38 کارکنوں کو بے گناہ قرار دے کر رہا کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز نے عزیزآباد میں واقع متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار 56 میں سے 38 کارکنوں کو بے گناہ قرار دے کر رہا کر دیا ہے، اور اس حوالے سے اپنی رپورٹ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بھی جمع کرا دی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نائن زیرو سے گرفتار دیگر افراد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ واضح رہے کہ رینجرز نے 11 مارچ کو نائن زیرو پر چھاپہ مار کر ایم کیو ایم کے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا تھا، لیکن سندھ حکومت کی جانب سے قائم کردہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی رپورٹ میں نائن زیرو سے گرفتار 56 میں سے 38 افراد کو بے گناہ قرار دیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 465045

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/465045/ایم-کیو-کے-مرکز-نائن-زیرو-سے-گرفتار-38-کارکنوں-کو-بے-گناہ-قرار-دیدیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org