QR CodeQR Code

خضدار، سیلابی ریلے کی وجہ سے 13 افراد جاں بحق

5 Jun 2015 14:43

اسلام ٹائمز: ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالوحید شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ سیلابی ریلوں میں بہہ کر جاں بحق ہونیوالے 13 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔ دوسری جانب مقامی انتظامیہ لیویز فورس اور فرنٹیئر کور کی جانب سے لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے مغربی صوبے بلوچستان کے ضلع خضدار میں شدید بارش کے بعد آنے والے سیلابی ریلے میں بہہ کر 13 افراد جاں بحق جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق ایک گاڑی میں سوار 20 افراد خضدار کے علاقے وڈھ سارونہ میں شاہ نورانی کے قریب شدید بارش کے باعث پیدا ہونیوالے سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالوحید شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ سیلابی ریلوں میں بہہ کر جاں بحق ہونیوالے 13 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔ دوسری جانب مقامی انتظامیہ لیویز فورس اور فرنٹیئر کور کی جانب سے لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 465046

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/465046/خضدار-سیلابی-ریلے-کی-وجہ-سے-13-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org