QR CodeQR Code

چین کے دریامیں بحری جہاز ڈوبنے سے لاپتہ افراد کے زندہ بچ جانے کے امکانات ختم ہو چکے ہیں، چینی حکام

5 Jun 2015 16:49

اسلام ٹائمز: بحری جہاز میں سوار افراد چین کے مشرقی شہر نانجنگ سے جنوب مغربی شہر چونگ کنگ جا رہے تھے کہ ان کا جہاز دریائے یانگ زے میں طوفان میں پھنسنے کے بعد ڈوب گیا تھا۔ حکام کے مطابق بحری جہاز میں 456 افراد سوار تھے۔


اسلام ٹائمز۔ چینی حکام نے کہا ہے کہ دریائے یانگ زے میں بحری جہاز ڈوبنے سے لاپتہ ہونے والے افراد کے اب زندہ بچ جانے کی کوئی امید باقی نہیں ہے۔ چین کے حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 2 روز قبل چین کے دریائے یانگ زے میں بحری جہاز ڈوبنے سے لاپتہ افراد کے زندہ بچ جانے کے امکانات ختم ہو چکے ہیں۔ حکام کے مطابق بحری جہاز میں 456 افراد سوار میں سے 14 افراد کو ہی بچایا جا سکا ہے جن میں جہاز کا کپتان اور چیف انجینئر بھی شامل ہیں۔ واضح ر ہے کہ بحری جہاز میں سوار افراد چین کے مشرقی شہر نانجنگ سے جنوب مغربی شہر چونگ کنگ جا رہے تھے کہ ان کا جہاز دریائے یانگ زے میں طوفان میں پھنسنے کے بعد ڈوب گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 465054

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/465054/چین-کے-دریامیں-بحری-جہاز-ڈوبنے-سے-لاپتہ-افراد-زندہ-بچ-جانے-امکانات-ختم-ہو-چکے-ہیں-چینی-حکام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org