0
Friday 5 Jun 2015 19:16

شام کی فوج نے ادلب کے بعض علاقوں کو دہشت گرد گروہ کے قبضے سے آزاد کرا لیا

شام کی فوج نے ادلب کے بعض علاقوں کو دہشت گرد گروہ کے قبضے سے آزاد کرا لیا
اسلام ٹائمز۔ شامی فوج نے السویدا نامی علاقے پر طیاروں سے بمباری کی جس میں دسیوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے، نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے مرج الزہور، الزیادیہ، صراریف اور زیزون کے علاقوں کو داعش تکفیری دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔ شام کے فوجی ذرائع کے حوالے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق شامی فوج نے ادلب کے معر النعمان، شیخ مصطفی نامی دیہی علاقے اور ابو الظہور ایئرپورٹ کے اطراف کے علاقوں کو بھی آزاد کرا لیا ہے۔ یہ سارے علاقے ادلب کے مضافات میں واقع ہیں۔ شام کی فضائیہ کے طیاروں نے حوش حماد، المدورہ اور حوم السویدا میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کئے جن میں دسیوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ فوج کی بمباری میں ہتھیاروں کا ایک گودام تباہ اور اس میں بھی کئی دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 465071
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش