0
Saturday 6 Jun 2015 00:25

ڈی آئی خان، ڈی ایس پی ظہور الدین خان پر تحریک طالبان کا قاتلانہ حملہ، دو اہلکار زخمی

ڈی آئی خان، ڈی ایس پی ظہور الدین خان پر تحریک طالبان کا قاتلانہ حملہ، دو اہلکار زخمی
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں ڈی ایس پی ظہور خان پر ہونے والے حملے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں، جبکہ اس حملے میں ڈی ایس پی ظہور خان خود محفوظ رہے ہیں۔ ڈی ایس پی کلاچی ظہورالدین اپنی سرکاری گاڑی میں کلاچی سے درابن کی طرف جارہے تھے، کہ کلاچی سے دو کلومیٹر دور گرہ مستان روڈ کے کنارے دہشتگردوں نے انکی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم سے دھماکہ کردیا۔ دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے میں سرکاری گاڑی تباہ ہو گئی، جبکہ ڈی ایس پی محفوظ رہے۔ البتہ انکا گن مین عبدالحمید زخمی ہو گیا۔ جس کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ واضح رہے کہ ڈی ایس پی ظہور الدین اور کالعدم تحریک طالبان کے کلاچی گروپ کے درمیان سخت مخاصمت پائی جاتی ہے۔ ڈی ایس پی ظہور خان پر اس سے قبل بھی تحریک طالبان کی جانب سے دو قاتلانہ حملے ہوچکے ہیں، جبکہ دوسری جانب ظہور الدین خان نے تحصیل کلاچی میں تحریک طالبان کو پنپنے نہیں دیا، اور ان کے خلاف سخت کاروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ کلاچی اور گردونواع کے علاقہ مکینوں کے مطابق تحریک طالبان کے دہشتگرد بزدل ہیں، جو ڈی ایس پی پر چھپ کر حملے کررہے ہیں، اور ان کی غیر موجودگی میں ان کے اہل خانہ کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کرچکے ہیں۔ واضح رہے کہ تقریباً ایک ماہ قبل ڈی ایس پی کی غیر موجودگی میں تحریک طالبان کے دہشتگردوں نے ان کے اہل خانہ کو اغواء بھی کرلیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 465101
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش