QR CodeQR Code

طلباء تنظیموں نے تعلیمی اداروں کی نجکاری کے حکومتی فیصلے کو مسترد کر دیا

6 Jun 2015 17:11

اسلام ٹائمز:طلباء قائدین نے پنجاب حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکمران تعلیم دشمنی سے باز آ جائیں ورنہ ملک گیر تحریک کا اعلان کیا جائے گا۔ پنجاب حکومت اپنی ناکام پالیسوں کی وجہ سے ہر شعبہ میں ناکام ہو گئی ہے، ماضی کی طرح اب حکمرانوں کو تعلیم پر نت نئے تجربات کرنے کی ہرگز اجازات نہیں دی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر تہور عباس حیدری، انجمن طلباء اسلام کے رہنما محمد اکرم رضوی، متحدہ طلبہ محاذ کے مرکزی صدر اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی زبیر حفیظ شیخ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمد عرفان یوسف، مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی صدر سہیل چیمہ، پی ایس ایف کے مرکزی صدر سید راحیل شاہ نے پنجاب حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کی نجکاری کے اعلان پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اس عمل کو تعلیمی اداروں کی بربادی قرار دیا ہے۔ طلباء قائدین نے پنجاب حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکمران تعلیم دشمنی سے باز آ جائیں ورنہ ملک گیر تحریک کا اعلان کیا جائے گا۔ پنجاب حکومت اپنی ناکام پالیسوں کی وجہ سے ہر شعبہ میں ناکام ہو گئی ہے، ماضی کی طرح اب حکمرانوں کو تعلیم پر نت نئے تجربات کرنے کی ہرگز اجازات نہیں دی جائے گی۔  انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو تعلیم دشمنی مہنگی پڑے گی، حکمرانوں نے اپنا طرز عمل تبدیل نہ کیا تو بھر پور احتجاج کیا جائے۔ انہوں نے آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے جلد طلباء تنظیموں کی اے پی سی بلانے کا بھی اعلان کیا۔


خبر کا کوڈ: 465272

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/465272/طلباء-تنظیموں-نے-تعلیمی-اداروں-کی-نجکاری-کے-حکومتی-فیصلے-کو-مسترد-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org