QR CodeQR Code

کراچی میں دفعہ 144 کے تحت ساحل سمندر پر جانے اور نہانے پر پابندی عائد

6 Jun 2015 19:31

اسلام ٹائمز: دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں سمندری طوفان کو ساحل پر اونچی لہروں کی وجہ قرار دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ طوفان کراچی کے جنوب میں ساحل سے ایک ہزار 500 کلو میٹر دور ہے، تاہم اس کی صحیح شدت اور سمت آئندہ 24 گھنٹے میں معلوم ہو سکے گی۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی بلدیاتی انتظامیہ نے دفعہ 144 کے تحت ساحل سمندر پر جانے اور نہانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی بلدیاتی انتظامیہ نے سمندر میں طغیانی کے باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے لوگوں کے سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کر دی ہے، جس کے بعد پولیس کی اضافی نفری شہر کے مختلف ساحلوں پر تعینات کر دی گئی ہے، جو وہاں آنے والے لوگوں کو واپس بھیج رہی ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں سمندری طوفان کو ساحل پر اونچی لہروں کی وجہ قرار دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ طوفان کراچی کے جنوب میں ساحل سے ایک ہزار 500 کلو میٹر دور ہے، تاہم اس کی صحیح شدت اور سمت آئندہ 24 گھنٹے میں معلوم ہو سکے گی۔


خبر کا کوڈ: 465285

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/465285/کراچی-میں-دفعہ-144-کے-تحت-ساحل-سمندر-پر-جانے-اور-نہانے-پابندی-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org