QR CodeQR Code

بلاول بھٹو سے رحمان ملک اور پیپلز یوتھ کے وفد کی ملاقاتیں، سیاسی اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال

6 Jun 2015 20:38

اسلام ٹائمز: بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نوجوان ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، اس لئے پارٹی کے ساتھ منسلک نوجوان پیپلز پارٹی کے ساتھ روشن مستقبل کیلئے کردار ادا کریں۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پاکستان واپسی کے بعد سیاسی فعالیت میں تیزی آ گئی ہے، سینیٹر رحمان ملک اور پیپلز یوتھ کے وفد نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتیں کیں۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور سینیٹر رحمان ملک کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سیاسی اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ملاقات میں سندھ میں پیدا ہونے والی سکیورٹی صورتحال اور قومی اسمبلی میں نواز حکومت کی جانب سے پیش کئے گئے بجٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے پیپلز یوتھ کے وفد نے ملاقات کی، جس دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نوجوان ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، اس لئے پارٹی کے ساتھ منسلک نوجوان پیپلز پارٹی کے ساتھ روشن مستقبل کیلئے کردار ادا کریں۔


خبر کا کوڈ: 465302

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/465302/بلاول-بھٹو-سے-رحمان-ملک-اور-پیپلز-یوتھ-کے-وفد-کی-ملاقاتیں-سیاسی-پارٹی-امور-پر-تبادلہ-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org