QR CodeQR Code

علامہ راحت الحسینی کی ہدایت پر ایم ڈبلیو ایم کا امیدوار پیپلزپارٹی کے جمیل احمد کے حق میں دستبردار

7 Jun 2015 01:53

اسلام ٹائمز: میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں ایم ڈبلیو ایم گلگت کے سیکرٹری سیاسیاست غلام عباس کا کہنا تھا کہ امیدواروں کی دستبرداری کا اختیار آغا راحت کو دیا گیا ہے، وہ جو فیصلہ کریں گے ہمیں قبول ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین نے قائد گلگت بلتستان علامہ راحت حسین الحسینی کی ہدایت پر حلقہ2 سے اپنا امیدوار پیپلز پارٹی کے امیدوار جمیل احمد کے حق میں دستبردار کر دیا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ علامہ راحت حسین الحسینی کی درخواست پر گلگت حلقہ2 سے مطہر عباس کو پیپلز پارٹی کے حق میں دستبردار کر دیا گیا ہے، ایم ڈبلیو ایم گلگت کے سیکرٹری سیاسیاست غلام عباس کا کہنا تھا کہ امیدواروں کی دستبرداری کا اختیار آغا راحت کو دیا گیا ہے، وہ جو فیصلہ کریں گے ہمیں قبول ہے۔ قبل ازیں پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا تھا اور کہا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم حلقہ2 میں ہمارے امیدوار کی حمایت کرے اور اپنا امیدوار دستبردار کرے، جس پر ناصر عباس شیرازی نے جواب دیا تھا کہ ان کی جماعت اپنے امیدواروں کی دستبرداری اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا اختیار علامہ راحت حسین کو دے چکی ہے، لہٰذا وہ علامہ راحت حسین الحسینی سے رابطہ کریں۔


خبر کا کوڈ: 465318

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/465318/علامہ-راحت-الحسینی-کی-ہدایت-پر-ایم-ڈبلیو-کا-امیدوار-پیپلزپارٹی-کے-جمیل-احمد-حق-میں-دستبردار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org