1
0
Sunday 7 Jun 2015 04:36

ولی فقیہ کے نمائندوں کو ووٹ دیکر کامیاب کرانا فرض ہے، علامہ عارف واحدی

ولی فقیہ کے نمائندوں کو ووٹ دیکر کامیاب کرانا فرض ہے، علامہ عارف واحدی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف واحدی اور علامہ شبیر میثمی نے کہا ہے کہ ہمارے امیدوار نمائندہ ولی فقیہ کے نمائندے ہیں انہیں ووٹ دینا فرض ہے، بادشمال اخبار کے مطابق سکردو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ملک کی سلامتی، بقاء اور استحکام کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں اور قتل عام کے باوجود کبھی صبر کا دامن ہاتھ سے جانے نہیں دیا اور پرامن رہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سیاست اقتدار اور کرسی کیلئے نہیں کر رہے بلکہ جمہوریت، شائستگی اور اتحاد بین المسملین کے فروغ کیلئے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جن حلقوں میں امیدوار کھڑے کئے ہیں، وہ نمائندہ ولی فقیہ کے نمائندے ہیں، انہیں ووٹ دیکر کامیاب کرنا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ حاجی فدا محمد ناشا، اقبال حسن اور عمران ندیم کی حمایت ہم نے شخصیت کی بنیاد پر کی ہے اور ہم نے ان سے تحریری معاہدہ کیا ہے اور انہوں نے یقین دلایا ہے کہ وہ ہماری تجاویز پر عمل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہزاد آغا اور آغا عباس رضوی پوری قوت سے میدان سیاست میں موجود ہیں اور کسی کے حق میں دستبردار نہیں ہو رہے۔
خبر کا کوڈ : 465321
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Yiliya Bulti
Russian Federation
SUC does not like to have unity with MWM. How can we expect hat SUC wants unity among muslim ?
منتخب
ہماری پیشکش