QR CodeQR Code

پی پی رہنما محمد علی اختر ایم ڈبلیو ایم کے حق میں دستبردار

7 Jun 2015 08:15

اسلام ٹائمز: میڈیا ٹاک کے دوران سابق پی پی رہنما نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار مولانا علی محمد مجھ سے زیادہ باصلاحیت اور پرہیزگار ہیں۔ محمد علی اختر نے اپنے کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ ایم ڈبلیو ایم امیدوار کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے ناراض رہنما محمد علی اختر مجلس وحدت مسلمین کے حق میں دستبردار ہوگئے اور ایم ڈبلیو ایم میں شمولیت اختیار کر لی، گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے تصدیق کی کہ وہ باقاعدہ طور پر ایم ڈبلیو ایم میں شامل ہوگئے ہیں اور مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار مولانا علی محمد مجھ سے زیادہ باصلاحیت اور پرہیزگار ہیں۔ محمد علی اختر نے اپنے کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ ایم ڈبلیو ایم امیدوار کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں۔


خبر کا کوڈ: 465323

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/465323/پی-رہنما-محمد-علی-اختر-ایم-ڈبلیو-کے-حق-میں-دستبردار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org