QR CodeQR Code

اقوام متحدہ کا جمعیت الوفاق کے سیکرٹری جنرل شیخ علی سلمان کو رہا کرنے کا مطالبہ

7 Jun 2015 18:48

اسلام ٹائمز: اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی جانب سے جاری کئے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ شیخ علی سلمان اور ان کے وکلائے صفائی نے شیخ علی سلمان کے بارے میں صفائی کا موقع نہ دیئے جانے کی شکایت کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے بحرین کی جمعیت الوفاق کے سیکریٹری جنرل شیخ علی سلمان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے، رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے ترجمان رابرٹ کولفائل نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے ہائی کمشنر زید بن علی بحرین کی جمعیت الوفاق کے سیکریٹری جنرل شیخ علی سلمان اور بحرین میں انسانی حقوق کے سرگرم کارکن نبیل رجب کی فوری رہائی کے خواہاں ہیں، اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی جانب سے جاری کئے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ شیخ علی سلمان اور ان کے وکلائے صفائی نے شیخ علی سلمان کے بارے میں صفائی کا موقع نہ دیئے جانے کی شکایت کی ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کو بھی اس بات کی اطلاع ہے کہ شیخ علی سلمان اور ان کے وکلائے صفائی کو شیخ علی سلمان کی بے گناہی کے ثبوت پیش کرنے کا موقع نہیں دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 465441

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/465441/اقوام-متحدہ-کا-جمعیت-الوفاق-کے-سیکرٹری-جنرل-شیخ-علی-سلمان-کو-رہا-کرنے-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org