QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ شہباز شریف نے میٹرو بس سروس کا نام تبدیل کردیا

7 Jun 2015 23:21

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران انہوں نے تمام 14 میٹرو اسٹیشنز پر کھانے پینے کی سروسز مہیا کرنے کا بھی اعلان کیا جنہیں آئندہ تین ماہ کے دوران شروع کردیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اتوار کے روز راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس کا نام تبدیل کرکے اسے پاکستان میٹرو بس سروس رکھنے کا اعلان کردیا۔ خیال رہے کہ اس سروس کا افتتاح وزیراعظم نواز شریف نے جمعے کے روز کیا تھا۔ اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران انہوں نے تمام 14 میٹرو اسٹیشنز پر کھانے پینے کی سروسز مہیا کرنے کا بھی اعلان کیا جنہیں آئندہ تین ماہ کے دوران شروع کردیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ اس سروس کا مقصد دور دراز کے لوگوں کو سہولت فراہم کرنا ہے جبکہ سروس کے کوئی اضافی چارجز نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت 68 بسیں آپریشنل ہیں اور اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ معیار پر سمجھوتہ نہ ہو۔ اس سے قبل وزیراعلیٰ نے میٹرو بس میں ایک 'عام' مسافر کی طرح سفر کیا اور لائن میں لگ کر ٹکٹ خریدا۔


خبر کا کوڈ: 465475

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/465475/وزیراعلی-شہباز-شریف-نے-میٹرو-بس-سروس-کا-نام-تبدیل-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org