0
Sunday 7 Jun 2015 23:36

کراچی میں موٹر سائیکل سواروں پر ہیلمٹ پہننے کی پابندی کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا

کراچی میں موٹر سائیکل سواروں پر ہیلمٹ پہننے کی پابندی کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں موٹر سائیکل پر سواری کرنے والے اب دونوں افراد کو ہیلمٹ پہننا ہوگا، اور خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانہ ادا کرنا پڑے گا، جبکہ پابندی کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹریفک پولیس کی جانب سے ہیلمٹ کی پابندی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا، اور ہیلمٹ نہ پہننے والوں کو جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ ہیلمٹ پہننے کی پابندی سے خواتین بھی مستثنیٰ نہیں، اور انہیں اب موٹر سائیکل پر بیٹھنا ہے تو ہیلمٹ پہننے کی پابندی کرنا ہوگی۔ اس حوالے سے خواتین کا کہنا ہے کہ ہیلمٹ پہننے کی پابندی سمجھ سے بالاتر ہے، موٹر سائیکل پر بچوں اور سامان کو تھام کر بیٹھنا خود ایک مشکل کام ہے، اس پر سے ہیلمٹ لگا کر بیٹھنا مشکلات میں مزید اضافے کا باعث بنے گا، اس لئے ہیلمٹ کی پابندی فوری ختم کی جائے۔ دوسری جانب ٹریفک پولیس کی جانب سے کراچی میں موٹر سائیکل پر سفر کے دوران خواتین پر ہیلمٹ کے استعمال کی پابندی کے حکم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست بھی دائر کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ڈی آئی جی ٹریفک امیر شیخ کا پابندی کا اعلان کرتے وقت کہنا تھا کہ رواں سال ٹریفک حادثات میں 57 افراد جاں بحق ہوئے اس لئے ہیلمٹ مہم پر عملدرآمد عوام کے تحفظ کیلئے کیا جا رہا ہے، اور خواتین پر بھی ہیلمٹ پہننے کی پابندی ہوگی۔ پہلے پابندی کا اطلاق یکم جون سے ہونا تھا، تاہم اس میں 8 روز کی توسیع کر دی گئی، اور اب اس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 465480
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش