QR CodeQR Code

اگر کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ ڈالے گئے تو پھر ہماری فتح یقینی ہے، علامہ اصغر عسکری

8 Jun 2015 01:46

اسلام ٹائمز: اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کا سالانہ بجٹ راولپنڈی کے میٹرو منصوبے پر خرچ کی جانے والی رقم سے بھی کم ہے۔ یہاں کے لوگوں کو دانستہ طور پر محرومیوں کا شکار رکھا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ اصغر عسکری نے کہا ہے کہ آج اصولوں کی فتح کا دن ہے۔ گلگت بلتستان کی باشعور عوام نے آئینی حقوق کے حصول کی جدوجہد میں ہماری قوت بن کر یہ ثابت کرنا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین ہی ان کی نمائندہ جماعت ہے۔ مرکزی میڈیا سیل سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس خطے کی عوام کو دیگر صوبوں کے برابر حقوق دلانے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ گلگت بلتستان کا سالانہ بجٹ راولپنڈی کے میٹرو منصوبے پر خرچ کی جانے والی رقم سے بھی کم ہے۔ یہاں کے لوگوں کو دانستہ طور پر محرومیوں کا شکار رکھا جا رہا ہے۔ ایک طرف یہاں کے لوگوں سے گندم اور نمک سبسڈی بھی چھینی جا رہی ہے جبکہ دوسری طرف اپنے اقتدار کو مضبوط کرنے اور من پسند افراد کو نوازنے کے لیے قومی خزانہ دونوں ہاتھوں سے لٹایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا یہ امتیازی سلوک کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ہم یہاں کی عوام کو اس طبقاتی تفریق کی دلدل سے باہر نکالیں گے۔ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں بلاتخصیص ترقیاتی منصوبوں کا آغاز ہماری ترجیحی اہداف ہیں جن پر بلاتعطل عمل درآمد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ ڈالے گئے تو پھر ہماری فتح یقینی ہے۔ عوام سیاسی شعبدہ بازوں کی باتوں میں نہ آئے۔ یہ لوگ 8 جون کے بعد اگلے الیکشن تک دوبارہ نظر نہیں آئیں گے۔


خبر کا کوڈ: 465481

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/465481/اگر-کارکردگی-کی-بنیاد-پر-ووٹ-ڈالے-گئے-پھر-ہماری-فتح-یقینی-ہے-علامہ-اصغر-عسکری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org