QR CodeQR Code

شانگلہ میں ضلع اور تحصیل کونسل پر حکومت سازی کیلئے نون لیگ اور جے یو آئی کا اتحاد

8 Jun 2015 00:02

اسلام ٹائمز: اس موقع پر اعلان کیا گیا کہ ضلع کونسل کیلئے انجینئر امیر مقام کے فرزند نیاز احمد خان دونوں پارٹیوں کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع شانگلہ میں مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے درمیان ضلع اور تحصیل کی سطح پر حکومت بنانے پر اتفاق ہو گیا۔ وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتیں ضلع شانگلہ میں حکومت بناکر علاقے کے مسائل حل کریں گی۔ سوات کے علاقے سنگوٹا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام اور جمعیت علماء اسلام ضلع شانگلہ کے صدر اور سابق سینیٹر مولانا راحت حسین کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں نے علاقے کے بہتر مفاد میں اتحاد کیا ہے۔ اس موقع پر اعلان کیا گیا کہ ضلع کونسل کیلئے انجینئر امیر مقام کے فرزند نیاز احمد خان دونوں پارٹیوں کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 465487

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/465487/شانگلہ-میں-ضلع-اور-تحصیل-کونسل-پر-حکومت-سازی-کیلئے-نون-لیگ-جے-یو-ا-ئی-کا-اتحاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org