QR CodeQR Code

کے پی کے میں سیاسی عدم استحکام پیدا نہیں ہونے دیں گے، سراج الحق

8 Jun 2015 00:14

اسلام ٹائمز: امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ بعض انتخابی دھاندلی کی شکایات پر پورے بلدیاتی انتخابات کو کالعدم قرار نہیں دینا چاہیئے، جہاں دھاندلی ہوئی الیکشن کمیشن وہاں کی شکایات کا ازالہ کرے۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جب تک عوام کا انتخابی عمل پر اعتماد بحال نہیں ہوتا، تب تک جمہوریت مستحکم نہیں ہو سکتی۔ پشاور سے جاری بیان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ بعض انتخابی دھاندلی کی شکایات پر پورے بلدیاتی انتخابات کو کالعدم قرار نہیں دینا چاہیئے، جہاں دھاندلی ہوئی الیکشن کمیشن وہاں کی شکایات کا ازالہ کرے۔ خیبر پختونخوا شٹر ڈائون ہڑتالوں اور دھرنوں کا متحمل نہیں ہو سکتا، اس لیے ہمیں جذباتی فیصلے نہیں کرنے چاہئیں۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ صوبے میں سیاسی عدم استحکام پیدا نہیں ہونے دیں گے، الیکشن کمیشن صاف و شفاف انتخابات یقینی بنانے کا میکنزم وضع کرے، تاہم ایسا نظر آتا ہے کہ ہم نے ماضی کے تجربوں سے سبق نہیں سیکھا۔


خبر کا کوڈ: 465490

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/465490/کے-پی-میں-سیاسی-عدم-استحکام-پیدا-نہیں-ہونے-دیں-گے-سراج-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org