0
Monday 8 Jun 2015 00:26

گلگت بلتستان الیکشن، 6 ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہونگے

گلگت بلتستان الیکشن، 6 ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہونگے
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں انتخابی معرکہ، وزارت داخلہ نے سکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل کرلیے، الیکشن کے دوران فوج، رینجرز اور گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے چھ ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔ گلگت بلتستان میں انتخابات کیلئے تیاریاں عروج پر ہیں، وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق سکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، وزیر داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ امن و امان میں خلل ڈالنے اور کسی غیرقانوںی سرگرمی میں ملوث عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ الیکشن مکمل طور پر آزادانہ اور پرامن ماحول میں ہوں۔
خبر کا کوڈ : 465492
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش