QR CodeQR Code

توہین عدالت کیس، آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کو معافی نہ مل سکی

8 Jun 2015 15:15

اسلام ٹائمز: سندھ ہائیکورٹ میں عدالت کے باہر میڈیا پر نقاب پوش پولیس کمانڈوز کے تشدد کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی، جس میں عدالت نے آئی جی کے وکیل کو جواب جمع کرانے کیلئے مزید مہلت دینے سے انکار کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی کو توہین عدالت کیس میں معافی نہ مل سکی، عدالت نے آئی جی کو مزید مہلت دینے سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں عدالت کے باہر میڈیا پر نقاب پوش پولیس کمانڈوز کے تشدد کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔ آئی جی سندھ کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے جواب جمع کرانے کیلئے عدالت سے ایک ہفتہ کی مہلت دینے کی استدعا کی، جس پر سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ مزید مہلت نہیں دی جا سکتی، 12 جون کو دلائل مکمل کئے جائیں۔ توہین عدالت کیس کی سماعت 12 جون تک ملتوی کر دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 465557

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/465557/توہین-عدالت-کیس-آئی-جی-سندھ-غلام-حیدر-جمالی-کو-معافی-نہ-مل-سکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org