0
Monday 8 Jun 2015 16:12

خیبرپختونخوا، بلدیاتی انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان آٹھ روز بعد بھی نہیں کیا جاسکا

خیبرپختونخوا، بلدیاتی انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان آٹھ روز بعد بھی نہیں کیا جاسکا
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کا اعلان تاحال نہیں کیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کا اعلان 7 جون کو کیا جانا تھا، تاہم آٹھ دن گزر جانے کے باوجود الیکشن کمیشن میں نتائج کی فہرستیں آویزاں نہیں کی جا سکیں۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق بعض اضلاع سے ابھی تک ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران نے نتائج نہیں بجھوائے۔ الیکشن کمیشن کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر پشاور کی جانب سے بھی نتائج موصول نہیں ہو سکے ہیں۔ ڈی آر اوز کی جانب سے نتائج نہ ملنے کی وجہ سے ان میں تاخیر ہو رہی ہے۔ دوسری جانب نتائج کا اعلان نہ ہونے کے خلاف مختلف اضلاع میں آزاد امیدواروں کی جانب سے احتجاج بھی کئے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 465575
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش