QR CodeQR Code

جی بی الیکشن کے نتائج آنا شروع، اسکردو حلقہ 2 سے مجلس وحدت مسلمین کی کامیابی یقینی

8 Jun 2015 19:29

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کے حق میں اب تک 5880 ووٹ پڑے ہیں اور اسی فیصد سے زائد پولنگ سٹیشن سے نتائج آچکے ہیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ نون کے حصے میں اب تک 1400 کے قریب ووٹ آئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی انتخابات کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق جی بی ایل اے 8 اسکردو 2 سے مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار کاچو امتیار حیدر خان پہلی پوزیشن پر ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کے حق میں اب تک 5880 ووٹ پڑے ہیں اور اسی فیصد سے زائد پولنگ سٹیشن سے نتائج آچکے ہیں جبکہ مجلس وحدت مسلمین کی حریف جماعت پاکستان مسلم لیگ نون کے حصے میں اب تک 1400 کے قریب ووٹ آئے ہیں۔ اب تک 22 پولنگ اسٹیشنز کے رزلٹس آگئے ہیں، جسں میں اسلامی تحریک کو 1097 جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی 459 ووٹ ملے ہیں۔ اس واضح فرق کے بعد مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے ایم ڈبلیو ایم سیاسی سیل کی طرف رخ کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس موقع مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان ڈویژنل سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی اور بلتستان کے نامور عالم دین مولانا مرزا کو مبارکباد دینے کے لئے جمع ہوگئے ہیں۔ اس وقت مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن کا سیاسی سیل لبیک یاحسین (ع) اور گو نواز گو کے نعروں سے گونج رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 465633

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/465633/جی-بی-الیکشن-کے-نتائج-آنا-شروع-اسکردو-حلقہ-2-سے-مجلس-وحدت-مسلمین-کی-کامیابی-یقینی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org