QR CodeQR Code

حجاب پہننے پر برطانوی شدت پسند خواتین کا مسلمان خاتون پر بدترین تشدد

8 Jun 2015 21:02

اسلام ٹائمز: خاتون کا کہنا ہے کہ تینوں خواتین میں ایک نے اس کا حجاب پکڑ کر پہلے نیچے پھینکا اور اس کے بعد اسے بالوں سے پکڑ کر نیچے جھکایا جبکہ دوسری خواتین نے اسے بری طرح مارا اور چھوڑ کر بھاگ گئیں۔


اسلام ٹائمز۔ برطانیہ میں حجاب پہننے پر انتہاء پسند خواتین کے گروپ نے ایک مسلمان خاتون کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں انتہاء پسند خواتین کے ایک گروپ نے حجاب پہننے والی ایک مسلمان خاتون کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ لندن میں دو بچوں کی ماں نجی اسلامی سکول سے اپنے بچوں کو لانے جا رہی تھی کہ اس دوران تین خواتین پر مشتمل گروپ اس کی طرف لپکا اور اسے حجاب پہننے پر بُرا بھلا کہتے ہوئے اس پر مکوں کی بارش کر دی۔ خاتون کا کہنا ہے کہ تینوں خواتین میں ایک نے اس کا حجاب پکڑ کر پہلے نیچے پھینکا اور اس کے بعد اسے بالوں سے پکڑ کر نیچے جھکایا جبکہ دوسری خواتین نے اسے بری طرح مارا اور چھوڑ کر بھاگ گئیں۔ لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی شکایت درج کر لی گئی ہے اور اب اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔


خبر کا کوڈ: 465647

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/465647/حجاب-پہننے-پر-برطانوی-شدت-پسند-خواتین-کا-مسلمان-خاتون-بدترین-تشدد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org