QR CodeQR Code

شامی فوج اور حزب اللہ لبنان آپریشن کے دوران پہلی مشترکہ دفاعی لائن قائم کرلی

8 Jun 2015 22:12

اسلام ٹائمز: دفاعی لائن مغرب میں لبنانی علاقوں اور مشرق میں فلیطہ کی چوٹیوں پر ختم ہوتی ہے، شامی فوج نے عوامی فورس کی مدد سے ملک کے شمال مشرقی شہر حسکہ اور اس کے اطراف کے علاقوں کو بھی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شامی فوج اور حزب اللہ کے جوانوں نے القلمون کے اسٹریٹیجک علاقے میں دشت الدم تک پیشقدمی کی ہے اور فلیطہ نامی چوٹیوں اور شحادہ نامی گذرگاہ کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔ شامی فوج نے عوامی فورس اور حزب اللہ کے جوانوں کی مدد سے دہشت گردوں کی دفاعی لائنوں کو تیزی سے توڑتے ہوئے اپنی پہلی مشترکہ دفاعی لائن قائم کر لی ہے جو مغرب میں لبنانی علاقوں اور مشرق میں فلیطہ کی چوٹیوں پر ختم ہوتی ہے۔ شامی فوج نے عوامی فورس کی مدد سے ملک کے شمال مشرقی شہر حسکہ اور اس کے اطراف کے علاقوں کو بھی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق داعش کے دہشت گرد بھاری نقصان اٹھانے کے بعد شہر حسکہ سے چار کیلو میٹر پیچھے ہٹ گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 465659

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/465659/شامی-فوج-اور-حزب-اللہ-لبنان-آپریشن-کے-دوران-پہلی-مشترکہ-دفاعی-لائن-قائم-کرلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org