0
Monday 8 Jun 2015 22:57

کوئٹہ، حالیہ دہشتگردی کے تناظر میں منہ پر نقاب، چادر ڈالنے پر پابندی

کوئٹہ، حالیہ دہشتگردی کے تناظر میں منہ پر نقاب، چادر ڈالنے پر پابندی
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے واقعات کے بعد منہ پر نقاب یا چادر ڈال کر چلنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق شہر میں دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت عائد یہ پابندی ایک ہفتے تک برقرار رہے گی، تاہم اس کا اطلاق خواتین پر نہیں ہوگا۔ محکمہ داخلہ کے مطابق یہ پابندی کوئٹہ کے بعض علاقوں میں دہشت گردی، فرقہ وارانہ تشدد اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے بعد لگائی گئی، جس میں ملوث دہشتگردوں نے واردات کے دوران چہرے نقاب سے چھپائے ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ کوئٹہ دہشت گردی کی کارروائیوں کے باعث پہلے ہی موٹر سائیکل پر ڈبل سواری، اسلحہ ساتھ لے کر چلنے اور پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد ہے۔
خبر کا کوڈ : 465666
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش