QR CodeQR Code

کراچی میں پولیس افسران کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث طالبان دہشتگرد گروپ کا سراغ لگا لیا گیا

9 Jun 2015 16:22

اسلام ٹائمز: پولیس افسران کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سواتی گروپ سے ہے، جس کا سرغنہ ارشاد سواتی ہے،جو ملیر اوراس کے گرد و نواح میں رہ کر اپنا نیٹ ورک چلا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس نے گزشتہ ماہ کے دوران شہر میں اعلیٰ افسران کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگردوں کا سراغ لگا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس افسران کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سواتی گروپ سے ہے، جس کا سرغنہ ارشاد سواتی ہے،جو ملیر اوراس کے گرد و نواح میں رہ کر اپنا نیٹ ورک چلا رہا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی عبدالفتح سانگری، ڈی ایس پی ذوالفقار حیدر شاہ اور سابق جیل سپرٹنڈنٹ اعجاز کے قتل میں ایک ہی اسلحہ استعمال ہوا ہے۔ افسران کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کا ایک گروپ اپنے ہدف کی نگرانی کرتا ہے، جبکہ دوسرا ان کو نشانہ بناتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران 60 سے زائد پولیس اہلکاروں کو شہید کیا جا چکا ہے، جن میں 3 ڈی ایس پیز اور ایک سابق جیل سپرنٹینڈنٹ بھی شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 465771

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/465771/کراچی-میں-پولیس-افسران-کی-ٹارگٹ-کلنگ-ملوث-طالبان-دہشتگرد-گروپ-کا-سراغ-لگا-لیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org