0
Tuesday 9 Jun 2015 23:54

ڈی آئی خان، تاجروں کا سہ فریقی اتحاد کی جانب سے ہڑتال کے اعلان سے لاتعلقی کا اظہار

ڈی آئی خان، تاجروں کا سہ فریقی اتحاد کی جانب سے ہڑتال کے اعلان سے لاتعلقی کا اظہار
اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی، جمعیت علماء اسلام (ف)، اور عوامی نیشنل پارٹی نے مشترکہ طور پر کل بروز بدھ ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ مرکزی انجمن تاجران نے خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف ہڑتال کے اس اعلان سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا ہے۔ ڈی آئی خان میں مرکزی انجمن تاجران کے سرپرست اعلٰی سہیل احمد اعظمی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تاجروں کا اس ہڑتال سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل صوبے بھر میں اضلاع کی سطح پر جو ہڑتال کی کال دی گئی ہے، اس سلسلے میں نہ تومرکزی انجمن تاجران ڈیرہ اسماعیل خان سے کوئی رابطہ کیا گیا ہے، اور نہ ہی اس تنظیم کا کسی بھی سیاسی پارٹی سے کوئی تعلق ہے۔ تاجروں میں ہر پارٹی سے وابستہ افراد شامل ہیں۔ ہم کسی بھی ایک پارٹی کے فریق یا مخالف نہیں بن سکتے۔ اگر الیکشن میں کوئی دھاندلی ہوئی ہے، تو اس کے لئے کہنہ مشق تاجروں کو نہ بنایاجائے۔ تاجر ویسے ہی لوڈشیڈنگ اور نامساعد کاروباری حالات کے باعث کشمکش کا شکار ہیں۔ وہ کسی صورت بھی ہڑتال برداشت نہیں کر سکتے، اس لئے ڈیرہ کے تاجر اپنی دکانیں کھلی رکھیں گے۔ سہیل اعظمی نے ڈیرہ انتظامیہ اور ڈیرہ پولیس سے مطالبہ کیا کہ وہ تاجروں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی ذمہ داری کو پورا کریں۔
خبر کا کوڈ : 465843
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش