QR CodeQR Code

فیصل آباد سے ملتان جانے والی ڈائیو بس ٹاٹے پور سے اغوا

10 Jun 2015 00:25

اسلام ٹائمز: پولیس ذرائع کے مطابق فیصل آباد سے چلنے والی مسافر بس نے ملتان جانا تھا کہ مسافر بس کو نامعلوم مسلح افراد نے ٹاٹے پور کے قریب سے اغوا کر لیا، اغوا کار بس کو قبائلی علاقے میں لے جاسکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈائیو سروس کی فیصل آباد سے ملتان جانے والی مسافر بس کو ٹاٹے پور روڈ سے اغوا کرلیا گیا ہے۔ ایس ایس پی آپریشن چوہدری سلیم کے مطابق فیصل آباد سے چلنے والی مسافر بس نے براستہ ملتان سے ڈیرہ غازی خان جانا تھا کہ مسافر بس کو نامعلوم مسلح افراد نے ٹاٹے پور کے قریب سے اغوا کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اغوا کار بس کو قبائلی علاقے میں لے جانے کی کوشش کرسکتے ہیں۔ ایس ایس پی آپریشن کا کہنا کہ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی ہے اور بلوچستان جانے والے راستوں پر بھی ناکے لگا دیئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ڈائیو سروس پاکستان کی بہترین بس سروس سمجھی جاتی ہے، جس کے مسافروں کا نہ صرف مکمل ریکارڈ رکھا جاتا ہے، بلکہ مسافروں اور ان کے سامان کی بھی مکمل چیکنگ کی جاتی ہے، اور گاڑی، اس کے عملے اور مسافروں کی ہر اسٹیشن پر مکمل وڈیو بھی بنائی جاتی ہے۔ یہ بس اپنے مقرر کردہ سٹیشنز کے علاوہ کہیں نہیں رکتی، یہاں تک کہ فیول کے لیے بھی اسے کہیں رکنے کی اجازت نہیں ہوتی۔ جس کی بنیاد پر یہ امر خارج از امکان نہیں کہ بیرونی اغوا کاروں نے زبردستی گاڑی کو رکنے پر مجبور کیا، اور پھر اسے اغوا کیا۔ پولیس کی جانب سے ڈرائیور اور عملے کے ریکارڈ کی بھی مکمل چھان بین جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 465844

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/465844/فیصل-آباد-سے-ملتان-جانے-والی-ڈائیو-بس-ٹاٹے-پور-اغوا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org