0
Wednesday 10 Jun 2015 06:10

کراچی، موٹر سائیکل پر سوار خواتین کو ہیلمٹ پہننے کی پابندی سے مستثٰنی قرار دیدیا گیا

کراچی، موٹر سائیکل پر سوار خواتین کو ہیلمٹ پہننے کی پابندی سے مستثٰنی قرار دیدیا گیا
اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے موٹر سائیکل پر سوار خواتین کو ہیلمٹ پہننے کی پابندی سے مستثنٰی قرار دے دیا۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے خواتین کیلئے ہیلمٹ کا استعمال ناممکن قرار دیتے ہوئے انہیں پابندی سے مستثنٰی قرار دیا ہے، اور اس سلسلے میں ٹریفک پولیس کو ضروری ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ ترجمان کے مطابق آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ خواتین کو ہیلمٹ کی پابندی سے مستثنٰی قرار دینے کا فیصلہ عوام کی درخواست پر کیا گیا ہے، تاہم مردوں پر پابندی کا اطلاق ہوگا۔ واضح رہے ڈی آئی جی ٹریفک نے کراچی میں موٹر سائیکل چلانے اور پیچھے بیٹھے والوں میں مرد سمیت خواتین پر بھی ہیلمٹ کے استعمال کی پابندی لازمی قرار دی تھی، جبکہ پابندی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست بھی دائر کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 465849
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش