QR CodeQR Code

برطانیہ میں بسنے والے مسلمان بڑے مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، لارڈ نذیر

10 Jun 2015 09:38

اسلام ٹائمز: کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لارڈ نذیر احمد کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں رہنے والے مسلمان پرامن ہیں اور ان کی برطانیہ کی تعمیر و ترقی میں بےپناہ خدمات ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ لارڈ نذیر احمد کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں بسنے والے مسلمان بڑے مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔ ملکہ برطانیہ کی موجودگی میں پارلیمنٹ میں جس قسم کی زبان استعمال کی گئی اس کی مذمت نہ کرنا لمحہ فکریہ ہے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لارڈ نذیر احمد کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں رہنے والے مسلمان پرامن ہیں اور ان کی برطانیہ کی تعمیر و ترقی میں بےپناہ خدمات ہیں۔ کانفرنس میں تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں سمیت پارلیمینٹری گروپ آف ہیومن رائٹس کے فاؤنڈر لارڈ ایوبرے، تحریک انصاف کی رہنما فوزیہ قصوری اور رباب مہدی کے علاوہ بڑی تعداد میں آکسفورڈ یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس اور سول سوسائٹی کے نمائندگان بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 465862

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/465862/برطانیہ-میں-بسنے-والے-مسلمان-بڑے-مشکل-وقت-سے-گزر-رہے-ہیں-لارڈ-نذیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org