0
Wednesday 10 Jun 2015 14:36

پاکستان کو دولخت کرنے میں بھارت کی جانب سے کی جانے والی تمام سازشوں کو بےنقاب کریں گے، سرتاج عزیز

پاکستان کو دولخت کرنے میں بھارت کی جانب سے کی جانے والی تمام سازشوں کو بےنقاب کریں گے، سرتاج عزیز
اسلام ٹائمز۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بھارتی وزیراعظم کی جانب سے بنگلا دیش کے حوالے سے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو دولخت کرنے میں بھارت کی جانب سے کی جانے والی تمام سازشوں کو بےنقاب کریں گے۔ سینیٹ اجلاس کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ بیان پر پالیسی بیان دیتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ 1971ء میں پاکستان کو دولخت کرنے اور ملک کو غیر مستحکم کرنے کی بھارتی سازشوں کو بےنقاب کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے دورہ بنگلا دیش کے دوران بھارتی وزیراعظم کے بیان کا سخت نوٹس لیا ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ نریندر مودی کی جانب سے 1971ء کی جنگ میں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی بھارتی مداخلت کے اعتراف کا نوٹس لے۔ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مستقل رکن بننے کا اہل نہیں جب کہ بھارتی وزیر راجیو سنگھ راٹھور کا بیان بھی انتہائی غیر سنجیدہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 465950
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش