0
Wednesday 10 Jun 2015 19:29

ایک قدم سے صوبائی حکومت لرز اٹھی، اگلا مرحلہ 16 جون کو ہوگا، میاں افتخار حسین

ایک قدم سے صوبائی حکومت لرز اٹھی، اگلا مرحلہ 16 جون کو ہوگا، میاں افتخار حسین
اسلام ٹائمز۔ سہ فریقی اتحاد کے صدر اور اے این پی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ دھنادلی کے خلاف ہمارے احتجاج کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہو گیا۔ ایک قدم سے صوبائی حکومت لرز اٹھی ہے اگلہ مرحلہ 16 جون کو ہو گا۔ باچا خان مرکز، پشاور میں پریس کانفرس کرتے ہوئے میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ دھنادلی کے خلاف آج کا احتجاج کامیاب رہا۔ کارکنوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اگر ہماری وجہ سے کسی کو تکلیف پہنچی ہو، تو اس کے لیے معذرت خواہ ہوں۔ احتجاج کا پہلا مرحلہ آج تھا اور اگلہ مرحلہ 16 جون کو پشاور میں ہو گا۔ ہمارا احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا، جب تک خیبر پختون خوا حکومت مستفعی ہو کر نگران سیٹ اپ نہ بنائے۔ حکومت کی جانب سے بھلائی گئی اے پی سی کو مسترد کر چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 466002
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش