0
Wednesday 10 Jun 2015 19:43

ٹیکسلا، پانچ دہشتگرد دھماکہ خیز مواد سمیت گرفتار

ٹیکسلا، پانچ دہشتگرد دھماکہ خیز مواد سمیت گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پولیس نے جڑواں شہروں میں دہشتگردی کی ایک بڑی کاروائی کو ناکام بنادیا ہے۔ ٹیکسلا پولیس نے پشاور سے آنے والی گاڑی سے دس ڈیٹو نیٹر، دھماکہ خیز مواد اور تاریں برآمد کر کے پانچ ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ دہشت گرد جڑواں شہروں میں تباہی پھیلانے چاہتے تھے۔ ٹیکسلا پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر مارگلہ ناکے پہ کیری ڈبہ ایل ای اے 4679 کو روکا۔ دوران چیکنگ گاڑی سے دس ڈیٹو نیٹر، دھماکہ خیز مواد اور تاریں برآمد ہوئیں۔ پولیس نے گاڑی میں سوار پانچ ملزموں کو گرفتار کر کے گاڑی قبضے میں لے لی۔ پولیس ذرائع کے مطابق بارودی مواد ممکنہ طور پر جڑواں شہروں میں دہشتگردی کی کارروائی میں استعمال ہونا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار کیے گئے تمام ملزمان کا تعلق چارسدہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 466004
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش