1
0
Wednesday 10 Jun 2015 20:56

3 بار کی گنتی کے باوجود راجہ جلال کی برتری تسلیم کرنے سے انکار، چوتھی بار گنتی جاری

3 بار کی گنتی کے باوجود راجہ جلال کی برتری تسلیم کرنے سے انکار، چوتھی بار گنتی جاری
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی انتخابات میں جی بی ایل اے 7 اسکردو1 کا نتیجہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار راجہ جلال حسین مقپون کے حق میں آنے کے باوجود پاکستان مسلم لیگ نون کے امیدوار اکبر تان نے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ انکی درخواست پر تین مرتبہ ووٹوں کی گنتی کے باوجود مسلم لیگ نون مطمئن نہ ہوسکی اور اکبر تابان نے تحریک انصاف کے راجہ جلال مقپون کی برتری کو چیلنج کر دیا۔ تیسری مرتبہ کی گنتی کے بعد بھی جب تحریک انصاف کی برتری ثابت ہوگئی تو ایک بار پھر پاکستان مسلم لیگ نون نے چیلنج کر دیا اور ایک پھر گنتی کی سفارش کی تو انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کو گنتی کے لئے آمادہ کر لیا۔ آخری اطلاع آنے تک گنتی جاری ہے اور اس بار پاکستان مسلم لیگ نون کی فتح کے امکانات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ دوسری طرف دو روز سے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان فتح کا جشن منا رہے ہیں، اگر اس بار چوتھی گنتی کے بعد نتائج مختلف آجاتے ہیں تو اسکردو میں تصادم کے امکانات بھی موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف چوتھی بار کی گنتی کو غیر قانونی اور ریاستی جبر سے تعبیر کر رہی ہے اور اس نے اعلان کیا ہے کہ اگر طاقت کے ذریعے عوامی مینڈیٹ کو چوری کیا گیا تو حالات کی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 466006
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
اس سے بڑھ کر دھاندلی اور کیا ہو سکتی ہے چوتھی بار گنتی؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
جب تک لیگی امیدوار نہیں جیتتا جاری رہے گا یہ کام
ہماری پیشکش