QR CodeQR Code

جی بی الیکشن کے حالیہ نتائج ہمارے عوامی خدمت کے سفر کو متاثر نہیں کرسکتے، ناصر عباس شیرازی

10 Jun 2015 22:09

اسلام ٹائمز: مرکزی سیکرٹری سیاسیات نے جاری بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام سے ہمارا قومی رشتہ ہے، جو کبھی ختم نہیں ہوگا۔ ہم گلگت بلتستان الیکشن میں ہونیوالی بے ضابطگیوں کے تمام پہلووں کا جائزہ لے رہے ہیں اور ان عوامل کو پرکھا جا رہا ہے، جو انتخابی نتائج پر اثر انداز ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ ہم نے گلگت بلتستان الیکشن کے دوران اصولوں پر سودا بازی نہ کرکے یہ ثابت کیا ہے کہ ہم مفاد پرستی کی سیاست کے قائل نہیں۔ یہ سفر عوامی خدمت اور علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے شروع کیا تھا، جسے ہر حال میں جاری رکھا جائے گا۔ الیکشن کے حالیہ نتائج ہمارے عوامی خدمت کے سفر کو متاثر نہیں کرسکتے۔ گلگت بلتستان کے عوام سے ہمارا قومی رشتہ ہے جو کبھی ختم نہیں ہوگا۔ ہم گلگت بلتستان الیکشن میں ہونے والی بے ضابطگیوں کے تمام پہلووں کا جائزہ لے رہے ہیں اور ان عوامل کو پرکھا جا رہا ہے، جو انتخابی نتائج پر اثر انداز ہوئے۔ بعض حلقوں سے نتائج کے اعلان میں دانستہ طور پر تاخیری حربے اپنائے گے، جو منظم دھاندلی کا واضح ثبوت ہیں۔ اسکردو حلقہ3 اور روندو حلقہ 4 اس کی واضح مثالیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی حقوق کے دفاع کے لئے ہم اپنی تمام تر قوتوں اور وسائل کو برؤے کار لائیں گے، دھاندلی کی بنیادوں پر قائم حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکے گی۔


خبر کا کوڈ: 466012

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/466012/جی-بی-الیکشن-کے-حالیہ-نتائج-ہمارے-عوامی-خدمت-سفر-کو-متاثر-نہیں-کرسکتے-ناصر-عباس-شیرازی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org