QR CodeQR Code

اقوام متحدہ بھارتی وزیراعظم کے بیان کا نوٹس لے، آصف علی زرداری

11 Jun 2015 00:02

اسلام ٹائمز: میڈیا کو جاری بیان میں پاکستان کے سابق صدر نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم کے بیان سے خطے میں امن کو شدید دھچکا پہنچا ہے، جس کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے بھارتی قیادت کے بیانات کو مایوس کن اور خطے میں امن کے منافی قرار دیا۔ میڈیا کو جاری اپنے بیان میں آصف علی زداری کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم کے بیان سے خطے میں امن کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔ اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ اس کا سخت نوٹس لے اور بین الاقوامی عدالت میں اس کا مقدمہ چلایا جائے۔ سابق صدر نے متنبہ کیا کہ پاکستان کو میانمر نہ سمجھا جائے۔ 


خبر کا کوڈ: 466023

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/466023/اقوام-متحدہ-بھارتی-وزیراعظم-کے-بیان-کا-نوٹس-لے-ا-صف-علی-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org