0
Thursday 11 Jun 2015 03:22

راجن پور، پولیس مقابلے میں چھوٹو گینگ کے تین ڈاکو ہلاک، متعدد زخمی

راجن پور، پولیس مقابلے میں چھوٹو گینگ کے تین ڈاکو ہلاک، متعدد زخمی
اسلام ٹائمز۔ راجن پور میں کچے کے علاقے میں ڈاکووں کی سرگرمیاں روکنے کیلئے پولیس نے پانچ سو اہلکار تعینات کردیئے ہیں۔ قبل ازیں کچے کے علاقے میں پولیس کے ساتھ مقابلے میں چھوٹو گینگ کے 3 ڈاکو ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔ راجن پور میں کچے کے علاقے کبری میں پولیس نے ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو ڈاکوؤں کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی گئی۔ جوابی کارروائی میں چھوٹو گینگ کے 3 ڈاکو ہلاک، جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے ڈاکوؤں کی کمین گاہوں کو بھی نذرآتش کر دیا، جب کہ ڈاکو اسلحہ چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ ڈی سی او زاہد احمد گوندل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ ڈاکو موسم گرما میں اس علاقے میں آکر پناہ لے لیتے ہیں اور پھر تاوان کی وارداتیں بھی کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کچے کے علاقے میں 500 پولیس اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں۔ جو اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 466031
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش