0
Thursday 11 Jun 2015 10:03

پشاور، ڈپٹی کمانڈنٹ ایف آر پی کی گاڑی پرخودکش حملہ

پشاور، ڈپٹی کمانڈنٹ ایف آر پی کی گاڑی پرخودکش حملہ
اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ڈپٹی کمانڈنٹ فرنٹیئر ریزرو پولیس (ایف آر پی) کی گاڑی پر خودکش حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ ڈپٹی کمانڈنٹ سمیت 2 زخمی ہوئے ہیں۔ سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز میاں سعید کے مطابق جمعرات کو پشاور کے علاقے حیات آباد فیز5 میں ڈپٹی کمانڈنٹ فرنٹیئر ریزرو پولیس (ایف آر پی) ملک طارق کی گاڑی کو خودکش حملے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ ملک طارق سمیت 2 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ڈپٹی کمانڈنٹ ملک طارق کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور نے اپنی موٹر سائیکل ڈپٹی کمانڈنٹ ایف آر پی کی گاڑی سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔ ڈپٹی کمانڈنٹ فرنٹیئر ریزرو پولیس (ایف آر پی) ملک طارق گھر سے دفتر جا رہے تھے کہ انھیں نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی دھماکے کے مقام پر پہنچ گئے اور شواہد اکھٹے کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 466052
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش