0
Thursday 11 Jun 2015 18:42

اہم سرکاری تقریب میں قائم علی شاہ اور کشمنر کراچی خواب خرگوش کے مزے لوٹتے رہے

اہم سرکاری تقریب میں قائم علی شاہ اور کشمنر کراچی خواب خرگوش کے مزے لوٹتے رہے
اسلام ٹائمز۔ سندھ میں کوئی تقریب ہو یا اہم اجلاس، موقع کوئی بھی ہو، حکمراں اور افسر شاہی عوام کو ضرور بھول جاتے ہیں۔ گزشتہ روز پانی کی فراہمی کے اہم ترین منصوبے K-4 کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں بھی ایسا ہی ہوا، جب بریفنگ اور تقاریر کے آواز سے بے نیاز ہو کر وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ خوابوں کی دنیا میں کھو گئے اور نیند کے خوب مزے لئے۔ تفصیلات کے مطابق پلٹنا، جھپٹنا اور پھر سنبھلنا تو اب سائیں سے نہیں ہوتا، لیکن نیند پوری لیتے ہیں، کیونکہ سائیں تو سائیں، سائیں کی نیند بھی سائیں ہے، پھر سونے پر سہاگہ یہ کہ سائیں کے ماتحت انتظامی افسران بھی سائیں کے نقش قدم پر چل پڑے ہیں۔ سندھ سیکریٹریٹ میں تمام انتظامی محکموں کے سیکریٹریز درپیش مسائل کے حل کیلئے اجلاس میں موجود تھے، لیکن چیف سیکریٹری کے عین برابر بیٹھے کمشنر کراچی شعیب صدیقی بھی مزے سے سوتے رہے۔ برابر میں بیٹھے چیف سیکریٹری کی تقریر اور افسران کی آوازیں بھی کمشنر کراچی کو بیدار نہ کرسکیں۔ وزیراعلیٰ سندھ ہوں یا انتظامی افسران، اہم تقاریب میں ان کا نیند میں چلا جانا کوئی نئی بات نہیں، مگر عوام کی خواہش ہے کہ وہ خوابوں سے باہر نکلیں، تاکہ عوامی مسائل حل ہوسکیں۔
خبر کا کوڈ : 466139
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش