QR CodeQR Code

اقوام متحدہ قطر کی جانب سے دہشت گردوں کی حمایت کئے جانے کے خلاف فوری اقدام کرے، شام

11 Jun 2015 19:22

اسلام ٹائمز: شام کی وزارت خارجہ کے بیان میں حکومت شام کی جانب سے عام شہریوں کے خلاف کیمیاوی ہتھیار استعمال کئے جانے کے بارے میں قطر سمیت بعض ممالک کے الزام کی تردید بھی کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اطلاعات کے مطابق شام کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے سربراہ کو الگ الگ خط ارسال کیا گیا ہے، شامی وزارت خارجہ نے اپنے خط میں دہشت گردی کے مقابلے کے بارے میں سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق قطر کے حکام کا مواخذہ اور ان کو سزا دیئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ شام کی وزارت خارجہ کے بیان میں حکومت شام کی جانب سے عام شہریوں کے خلاف کیمیاوی ہتھیار استعمال کئے جانے کے بارے میں قطر سمیت بعض ممالک کے الزام کی تردید بھی کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی اداروں نے اعتراف کیا ہے کہ شام نے کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال پر پابندی کے معاہدے پر عمل کیا ہے۔ شام کی وزارت خارجہ کے بیان میں دہشت گردوں کی جانب سے بے گناہ عام شہریوں کے خلاف کلورین گیس کے استعمال کے بارے میں تحقیق کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 466140

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/466140/اقوام-متحدہ-قطر-کی-جانب-سے-دہشت-گردوں-حمایت-کئے-جانے-کے-خلاف-فوری-اقدام-کرے-شام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org